ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں کورونا ٹیکہ کاری کی کامیایب مہم : 7184 لوگوں کو دیا گیا ٹیکہ

بھٹکل میں کورونا ٹیکہ کاری کی کامیایب مہم : 7184 لوگوں کو دیا گیا ٹیکہ

Sat, 18 Sep 2021 19:14:36    S.O. News Service

بھٹکل: 17؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی کی قیادت میں کارگزار تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریا گونسالویس  اور تحصیلدار روی چندرا کی نگرانی میں تعلقہ انتظامیہ نے کورونا ٹیکہ کاری   مہم  کو کامیابی سےانجام دیا۔

ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے 71ویں جنم دن کی مناسبت سے17ستمبر کو  ملک بھر میں کورونا ٹیکہ کاری  مہم منائی گئی ، اسی کے تحت بھٹکل میں بھی تعلقہ انتظامیہ نے ٹیکہ کاری  مہم کا اہتمام کیا تھااور ضلع انتظامیہ نے  8780عوام کو ٹیکہ لگوانےکا ہدف دیا تھا۔

بھٹکل میں  کل 33جگہوں پر ٹیکہ مراکز کے ذریعے انتظام کیاگیا تھا۔ اس مہم میں 2860لوگوں کو پہلا ڈوز اور 4324افراد کو دوسرا ڈوز دیاگیا ۔ کل 7184یعنی 81.82فی صد افراد کو ٹیکہ لگوایاگیا۔ بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے ٹیکہ مہم کو کامیابی سےہمکنار کرنےپر اترکنڑا ڈی سی ملئی مہیلن اور ریاستی نوڈل آفیسر ڈاکٹر جگدیش نے ستائشی کلمات سے نوازا۔

بھٹکل_ٹیکہ_مہم_4.jpeg


Share: